🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
125 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ہر وقت باوضو رہنا مستحب ہے ۔ ➋ غیر ملکی لباس پہننا جائز ہے...
125۔ اردو حاشیہ:
➊ ہر وقت باوضو رہنا مستحب ہے۔
➋ غیر ملکی لباس پہننا جائز ہے، بشرطیکہ وہ اسلامی شعائر اور ثقافت کے خلاف نہ ہو اور غیرمسلموں کی نقالی کا مظہر بھی نہ ہو۔
➌ موزوں پر مسح کے لیے شرط ہے کہ پہلے انہیں وضو کر کے پہنا ہوا ہو جیسا کہ دوسری روایات میں اس کی صراحت ملتی ہے، دیکھیے: [صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 206، و صحیح مسلم، الطھارۃ، حدیث: 274]
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 125