الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
142 ۔ اردو حاشیہ : اسباغ سے مراد یہ ہے کہ اعضاء کو اچھی طرح اہتمام کے ساتھ مکمل طور...
142۔ اردو حاشیہ: اسباغ سے مراد یہ ہے کہ اعضاء کو اچھی طرح اہتمام کے ساتھ مکمل طور پر دھویا جائے تاکہ کوئی عضو یا اس کا کوئی حصہ خشک نہ رہ جائے اور بعض اوقات مشقت کے باوجود اور نا چاہتے ہوئے بھی اسباع الوضوء کا اہتمام کرنا فضیلت کا عمل ہے جیسا کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ”کیا میں تمہیں ایسا عمل نہ بتاؤں جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ خطائیں مٹا دیتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول کیوں نہیں؟ آپ نے فرمایا: «إسباغ الوضوء علی المکارہ» ”مشقت کے باوجود اور ناچاہتے ہوئے بھی مکمل اور پورا وضو کرنا۔“ دیکھیے: [صحیح مسلم، الطھارة، حدیث: 251]
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 142