الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
149 ۔ اردو حاشیہ : ➊ یہاں زیور سے مراد حقیقی زیور ہی ہے ، بعض کا قول ہے کہ...
149۔ اردو حاشیہ:
➊ یہاں زیور سے مراد حقیقی زیور ہی ہے، بعض کا قول ہے کہ یہاں زیور سے مراد نور ہے جو قیامت کے دن اس امت کے افراد کو امتیاز کے طور پر عطا کیا جائے گا، یعنی ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں نور سے چمکتے ہوں گے۔ اسی سے ان کی پہچان ہو گی۔
➋ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بازوؤں کو بغلوں تک دھونا ان کا اجتہاد ہے اور انہوں نے اپنے اس اجتہاد کی وجہ بھی ذکر کر دی کیونکہ اگر یہ عمل مسنون ہوتا تو یقیناًً ان کی اس خفگی کی کوئی وجہ نہ ہوتی، اس لیے انہوں نے فرمایا: ”اگر مجھے علم ہوتاکہ تم یہاں ہو تو میں ہرگز یہ وضو نہ کرتا۔“ لہٰذا افضل وضو وہی ہے جو عملاً نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف احادیث میں منقول ہے اور اسی پر اکتفا کرنا مستحب ہے۔
➌ فروخ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام ہے جن کی اکثر نسل عجمی ہے۔ گویا کہ بنی فروخ سے مراد عجمی ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 149