🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: تیسری منزل: تیسری منزل رویثہ کےنام سے ذکر کی گئی ہے۔ یہ آبادی کا نام ہے جو...
حدیث حاشیہ:
تیسری منزل:
تیسری منزل رویثہ کےنام سے ذکر کی گئی ہے۔
یہ آبادی کا نام ہے جو مدینہ طیبہ سے 17فرسخ، یعنی 51 میل کے فاصلے پر ہے۔
(فتح الباري: 737/1)
اس منزل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کہاں پڑھتے تھے؟حضرت ابن عمر ؓ کے بیان کے مطابق وہاں ایک بڑے درخت کےنیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نزول فرماتے تھے۔
وہ درخت اوپر سے ٹوٹ گیا ہے، لیکن اگر نہیں، اپنے جوف اور خول میں مڑ کر ٹھہر گیا ہے اور اس کا تنا پوری طرح کھڑا ہے۔
اس تنے کے نیچے ریت کے تودے ہیں لیکن وہ درخت جو حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے وقت ہی ٹوٹ گیا تھا، کتنے دن باقی رہا ہوگا! اب اس جگہ کو تلاش کرکے اس کا تعین کرناناممکن ہے۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 487