🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: پہلی روایت تو عنوان کے مطابق ہے کہ رسول اللہ ﷺ چھوٹے نیزے کو سامنے کرکے اس...
حدیث حاشیہ:
پہلی روایت تو عنوان کے مطابق ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹے نیزے کو سامنے کرکے اس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے تھے لیکن دوسری روایت میں عصا اورعنزہ کوساتھ لے جانے کا توذکر ہے لیکن اس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے کا ذکر نہیں ہے، مگر چونکہ ان چیزوں کوساتھ لے جانے کاایک اہم فائدہ ان کا سترے ے طور پر استعمال بھی رہا ہے، اس لیے امام بخاری ؒ نے صرف اتنی مناسبت سے اپنا عنوان ثابت کردیا، میں کلمہ اوشک کے لیے نہیں، بلکہ تنویع کے لیے ہے۔
گویا راوی یہ کہنا چاہتا ہے کہ ان تینوں چیزوں میں سے کوئی ایک چیز ساتھ ہوتی تھی، جس سے دیگرفوائد کے ساتھ ساتھ سترے کاکام بھی لیا جاتا تھا۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 499