الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) دیہاتی لوگ نام رکھنے میں برعکس طریقہ اختیار کرتے تھے۔ وہ مغرب کو عشاء کا نام...
حدیث حاشیہ:
(1)
دیہاتی لوگ نام رکھنے میں برعکس طریقہ اختیار کرتے تھے۔
وہ مغرب کو عشاء کا نام دیتے جبکہ مغرب سے غروب کا اول وقت مراد ہوتا ہے اور عشاء رات کے ابتدائی اندھیرے کو کہتے ہیں جو شفق کے غائب ہونے سے شروع ہوتا ہے، یعنی اول وقت کو آخر وقت کا نام دے دینا، بڑے مغالطے میں ڈال دیتا ہے، اس لیے شریعت نے اس کی اصلاح فرمائی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مغرب پر عشاء کا اطلاق کسی حدیث سے ثابت نہیں۔
اگر مغرب پر عشاء کا طلاق کیا جائے تو اندیشہ ہے کہ مغرب کا اول وقت شفق کا غائب ہونا قرار دے دیا جائے۔
یہ اس لیے بھی منع ہے کہ اس کے دو نقصان حسب ذیل ہیں:
٭اسلامی زبان کی حفاطت نہ ہو سکے گی۔
٭احکام میں التباس ہوگا، حالانکہ دونوں کے احکام الگ الگ ہیں۔
اگر احکام میں التباس نہ ہو اور دیہاتی زبان کے غلبے کا بھی اندیشہ نہ ہو تو منع نہیں ہوگا۔
جیسا کہ مغرب نماز عشاء اولیٰ اور عشاء کوالآخرة کہا جائے یا تغلیب کے طور پر دونوں کو عشاءين کہہ دیا جائے۔
(2)
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ احکام شرعیہ کےبیان میں شرعی اصطلاحات کی پابندی کی جائے۔
مغرب کو مغرب ہی کے نام سے یاد کیاجائے، لفظ عشاء کا اس پر اطلاق نہ کیا جائے، کیونکہ ایسا کرنے سے اسلامی نام کے مقابلے میں جاہلیت کا نام فروغ پائے گا اور احکام شرعیہ کا بھی التباس ہوجائے گا۔
(فتح الباري: 58/2)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 563