🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: بارش اور ابر آلود دن میں نماز جلدی پڑھنے کا حکم اس لیے دیا گیا کہ وقت...
حدیث حاشیہ:
بارش اور ابر آلود دن میں نماز جلدی پڑھنے کا حکم اس لیے دیا گیا کہ وقت کا اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے مبادا نماز قضا ہوجائے یا وقت مکروہ میں داخل ہوجائے جو بمنزلہ ترک صلاۃ ہے۔
اس مقام پر دو اشکال ہیں:
٭امام بخاری ؒ نے جلدی نماز پڑھنے کا عنوان قائم کیا ہے اور استدلال حضرت بریدہ ؒ کے قول سے کیا ہے جو موقوف ہے، جبکہ امام بخاری ؒ مرفوع روایت استدلال میں پیش کرتے ہیں۔
اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت بریدہ کا استدلال چونکہ مرفوع حدیث سے تھا، اس لیے امام بخاری ؒ کا استدلال بھی مرفوع روایت سے ہے، اگرچہ بالواسطہ ہے۔
٭دوسرا اشکال یہ ہے کہ وعید تو عصر کی نماز کے ساتھ خاص ہے جبکہ عنوان میں عموم ہے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ مذکورہ واقعہ بھی نماز عصر سے متعلق ہے اور حضرت بریدہ ؓ نے بھی نماز عصر سے متعلق حدیث پیش کی جیسا کہ صحیح بخاری کی دوسری روایت (553)
میں ہے، پھر ازروئے قیاس ہر نماز کی طرف اشارہ ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے اس سلسلے میں ایک مرسل حدیث کا حوالہ دیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ابر آلود دن میں نماز عصر جلدی پڑھ لو۔
“ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تعجیل عصر سے مراد اسے نماز ظہر کے ساتھ جمع کرنا ہے، کیونکہ حضرت عمر ؓ سے منقول ہے، آپ نے فرمایا کہ ابر آلود دن میں ظہر کو مؤخر اور عصر کو جلدی کرکے دونوں جمع کر لو۔
(فتح الباري: 88/2)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 594