🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: صحیح بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ رسول اللہ ﷺ کی اقتدا...
حدیث حاشیہ:
صحیح بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کررہے تھے اور دوسرے مقتدی حضرت ابوبکر ؓ کی اقتدا میں تھے۔
(صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 713)
اس روایت نے وضاحت کردی کہ حضرت ابوبکر ؓ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکبیرات لوگوں کو سنا رہے تھے۔
آپ لوگوں کے امام نہیں تھے۔
امامت کے فرائض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ادا کررہے تھے۔
(فتح الباري: 264/2)
اس حدیث کی تشریح پہلے گزرچکی ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 712