الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
196 ۔ اردو حاشیہ : ➊ «أف لک» حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کا علم نہ ہو...
196۔ اردو حاشیہ:
➊ «أف لک» حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کا علم نہ ہو گا اور ان کے تجربے سے یہ بات نہ گزری ہو گی۔ ویسے بھی عورتوں کو احتلام بہت کم ہتا ہے، خصوصاً خواب میں منی کا نکلنا تو شاذ و نادر ہے۔
➋ «تَرِبَتْ يَمِينُكِ» ”تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ معنی کے لحاظ سے تو یہ بددعا ہی ہے۔ لیکن اہل عرب یہ اور اس طرح کے دیگر محاور ے، مثلا: «قاتلہ اللہ، ما أشجعہ، لا أم لہ، تکلتک امک» وغیرہ استعمال کرتے تھے۔ اور وہ اس سے ان کے حقیقی معنی مراد نہیں لیتے تھے بلکہ کسی چیز کا انکار کرنے، اس کی مذمت کرنے، اس پر رغبت دلانے یا تعجب کے لیے بولتے تھے۔ واللہ أعلم۔ دیکھیے: [شرح مسلم للنووي: 285/3، تحت حدیث: 311]
➌ «فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ» یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقلی دلیل دی ہے کہ اگر عورت کو انزال نہیں ہوتا اور اس کا پانی نہیں نکلتا تو بچے میں اس سے مشابہت کہاں سے آ جاتی ہے؟ جب کہ کئی بچوں کی ماؤں سے بھی بہت مشابہت ہوتی ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 196