🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) ایک روایت میں ہے کہ میں نے حضرت ابو القاسم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تھی۔...
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں ہے کہ میں نے حضرت ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تھی۔
آپ نے یہی سورت تلاوت کی تھی اور اس میں سجدہ کیا تھا۔
(صحیح ابن خزیمة: 282/1، حدیث: 561)
(2)
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ نماز عشاء میں بآواز بلند قراءت کرنی چاہیے اور نماز میں ایسی سورت بھی پڑھی جاسکتی ہے جس میں سجدۂ تلاوت ہو۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 766