الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس باب کو شارحین بخاری کی اصطلاح میں باب في الباب کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب...
حدیث حاشیہ:
اس باب کو شارحین بخاری کی اصطلاح میں باب في الباب کہا جاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ حدیث میں کوئی نئی بات ہوتی ہے اس پر متنبہ کرنے کے لیے امام بخاری ؒ ایک عنوان قائم کر دیتے ہیں۔
گزشتہ حدیث کے بعض طرق میں اللهم ربنا لك الحمد کہنے کی فضیلت وارد ہوئی تھی، اس لیے امام بخاری ؒ نے اسے بیان کرنے کے لیے مستقل عنوان قائم کیا ہے۔
امام بخاری ؒ کا یہ انداز متعدد مقامات پر بیان ہوا ہے۔
اس سے بڑھ کر اور کیا فضیلت ہو سکتی ہے کہ چند کلمات ادا کرنے سے گناہوں کی بخشش کا پروانہ مل جائے، البتہ اس حدیث سے بعض اہل علم نے ثابت کیا ہے کہ امام ربنا لك الحمد اور مقتدی سمع الله لمن حمده نہیں کہے گا کیونکہ روایت میں اس کی وضاحت نہیں ہے لیکن یہ موقف محل نظر ہے کیونکہ حدیث میں کوئی ایسی دلالت نہیں جو مقتدی اور امام کے لیے یہ کلمات کہنے کی نفی کرتی ہو۔
حقیقت یہ ہے کہ امام بوقت انتقال سمع الله لمن حمده اور مقتدی بوقت اعتدال ربنا لك الحمد کہے گا۔
یہ مسئلہ بعینہٖ آمین کہنے کی طرح ہے کیونکہ آمین کے متعلق حدیث کے الفاظ یہ ہیں:
جب امام (وَلَا الضَّالِّينَ)
کہے تو تم آمین کہو۔
اس حدیث سے یہ لازم نہیں آتا کہ امام آمین نہیں کہے گا اگرچہ اس حدیث میں امام کے آمین کہنے کا ذکر نہیں۔
اسی طرح مذکورہ بالا حدیث میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ امام ربنا لك الحمد نہ کہے۔
صرف عدم ذکر سے یہ لازم نہیں آتا کہ امام کو یہ الفاظ نہیں کہنے چاہئیں۔
دوسری احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وسلم تسمیع اور تحمید کو جمع کرتے تھے۔
(فتح الباري: 2/ 366، 367)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 796