🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) رسول اللہ ﷺ دو سجدوں کے درمیان بڑے اطمینان اور سکون سے بیٹھتے تھے اور یہ...
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان بڑے اطمینان اور سکون سے بیٹھتے تھے اور یہ بیٹھنا فرض ہے۔
اور اس مین طمانیت و اعتدال بھی فرض ہے، لیکن افسوس کہ عام لوگوں کو اس قعدے کا علم ہی نہیں کہ وہ کیا ہوتا ہے۔
(2)
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے:
(اللهم اغفرلي وارحمني وعافني واهدني وارزقني) (سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: 850)
”اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت سے رکھ، مجھے ہدایت دے اور مجھے روزی عطا فرما۔
“ حضرت حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
(رب اغفرلي، رب اغفرلي) (سنن أبي داود، الصلاة، حدیث: 874)
”اے میرے رب! مجھے معاف فرما۔
اے میرے رب! مجھے معاف فرما۔
“
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 820