🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام بخاری ؒ کا قائم کردہ عنوان حدیث بالا سے ماخوذ ہے۔ اس میں کئی ایک احتمال...
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ کا قائم کردہ عنوان حدیث بالا سے ماخوذ ہے۔
اس میں کئی ایک احتمال ہیں:
یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ امام کی ابتدا کے بعد مقتدی اپنے سلام کا آغاز کرے، یعنی مقتدی اپنے امام کے اختتامِ سلام سے پہلے پہلے سلام کا آغاز کر دے۔
اور یہ بھی احتمال ہے کہ جب امام اپنے سلام کو پورا کرے تو اس کے بعد مقتدی اس کا آغاز کرے، اس لیے امام بخاری ؒ نے اس کے متعلق ایک مجتہد کو غور فکر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
(فتح الباري: 417/2)
ہمارے نزدیک امام بخاری ؒ کا مقصود یہ ہے کہ مقتدیوں کو سلام پھیرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ امام کی متابعت کرتے ہوئے ساتھ ہی سلام پھیر دینا چاہیے۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 838