🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) عوالی، مدینہ کے بالائی علاقے میں تین چار میل پر واقع آبادی کو کہتے ہیں۔ معلوم...
حدیث حاشیہ:
(1)
عوالی، مدینہ کے بالائی علاقے میں تین چار میل پر واقع آبادی کو کہتے ہیں۔
معلوم ہوا اتنی مسافت پر رہنے والوں کو شہر کی مساجد میں جمعہ کے لیے حاضر ہونا ضروری نہیں۔
اگر ضروری ہوتا تو باری باری آنے کی بجائے سب کے سب حاضر ہوتے۔
ان حضرات کا باری باری آنا تعلیم کے لیے تھا جیسا کہ حضرت عمرؓ اور ایک انصاری صحابی باری باری مسجد نبوی میں حصول علم کے لیے حاضر ہوتے تھے۔
(2)
اس حدیث سے کئی ایک چیزوں کا پتہ چلتا ہے، مثلاً:
٭ عالم دین کو طلباء کے ساتھ نرمی کرنی چاہیے۔
٭ اہل خیر کی مجالس میں نظافت اور صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔
٭ مسلمان کی اذیت رسانی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
٭ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم امتثال اوامر پربڑے حریص تھے اگرچہ انہیں مشقت اٹھانا پڑتی تھی۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 902