الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح : «عَلَّمَهُ الْأَذَانُ» «عَلَّمَ»، تعلیم سے ماخوذ ہے۔ اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے جس میں ذکر...
لغوی تشریح:
«عَلَّمَهُ الْأَذَانُ» «عَلَّمَ» ، تعلیم سے ماخوذ ہے۔ اس واقعہ کی طرف اشارہ ہے جس میں ذکر ہے کہ سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اذان کی تعلیم دی جیسا کہ سیدنا ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کا اپنا بیان ہے کہ فتح مکہ کے بعد حنین کی طرف جانے کے لیے ہم دس ساتھی مکہ سے نکلے۔ جب ان نوجوانوں نے اذان سنی تو مسلمانوں کا مذاق اور استہزا اڑانے کے لیے انہوں نے بھی اذان کی نقل اتارنا شروع کر دی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ان لوگوں میں سے ایک خوش الحان آدمی کی اذان سنی ہے۔ پھر ہماری طرف کسی کو بھیج کر ہمیں اپنے پاس بلایا اور ہم سے فرداً فرداً اذان کہلوا کر سنی۔ میں سب سے آخری آدمی تھا جس نے اذان کہی۔ میری اذان سن کر آپ نے مجھے اپنے پاس بلایا اور اپنے رو برو بٹھا کر میری پیشانی پر دست مبارک پھیرا اور تین مرتبہ برکت کی دعا فرمائی۔ پھر فرمایا: ”جاؤ اور مسجد حرام کے پاس کھڑے ہو کر اذان کہو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے پہلے اذان تو سکھائیں، پھر انہوں نے حدیث اذان بیان کی۔
«فَذَكَرَ فِيهِ التَّرْجِيعَ» اس میں ابومحذورہ رضی اللہ عنہ نے ترجیع کا بھی ذکر کیا، یعنی کلمہ شہادتین کو دو، دو مرتبہ دہرایا۔ جمہور علماء نے اس سے ترجیع والی اذان (دوہری اذان) کی مشروعیت پر استدلال کیا ہے اور یہ ایسی ثابت شدہ حقیقت ہے جس سے انکار کی مجال نہیں۔
«فَذَكَرُوهُ» انہوں (پانچوں) نے اذان کے آغاز میں ذکر کیا ہے۔
«مُرَبَّعًا» یعنی تکبیر کو چار مرتبہ کہنے کا ذکر کیا ہے۔ «مُرَبَّعًا» «تربيع» سے ہے جس کے معنی ہیں چار مرتبہ۔ صاحب السبل شارح بلوغ المرام نے کہا ہے کہ یہ جملہ (یعنی چار بار تکبیر) ثقہ راویوں نے بیان کیا ہے، اس لیے یہ محفوظ ہے۔ (دو بار تکبیر والا جملہ شاذ ہے۔)
فوائد و مسائل:
➊ حدیث مذکور اس بات کی دلیل ہے کہ اذان کے آغاز میں اللہ اکبر دو دفعہ نہیں بلکہ چار مرتبہ کہنا ہی صحیح ہے۔
➋ اذان کے لیے ایسا مؤذن منتخب کیا جائے جس کی آواز اچھی اور بلند ہو۔ اس سلسلے میں انتخاب کے لئے مقابلۂ اذان کا ثبوت ملتا ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 145