الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے نماز عید پڑھنے کے بعد عورتوں کو صدقہ...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید پڑھنے کے بعد عورتوں کو صدقہ کرنے کا حکم دیا۔
آپ کا انہیں وعظ کرنا خطبۂ عید کا نتیجہ تھا جیسا کہ حدیث جابر ؓ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے نماز پڑھی، پھر لوگوں کے سامنے خطبہ دیا۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبے سے فارغ ہوئے تو اتر کر عورتوں کے پاس آئے اور انہیں نصیحت فرمائی۔
(صحیح البخاري، العیدین، حدیث: 961) (2)
یہ بھی ممکن ہے کہ امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو محض "فائدة جدیدة" کے طور پر ذکر کیا ہو، کیونکہ اس حدیث کا عیدین کی نماز سے گہرا تعلق ہے۔
(فتح الباري: 585/2)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 964