🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) عیدگاہ میں نماز عید سے پہلے اور نماز عید کے بعد نوافل پڑھنے مکروہ ہیں کیونکہ...
حدیث حاشیہ:
(1)
عیدگاہ میں نماز عید سے پہلے اور نماز عید کے بعد نوافل پڑھنے مکروہ ہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عیدگاہ میں نوافل پڑھنا ثابت نہیں، البتہ گھر آ کر وہ نفل پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے جیسا کہ حضرت ابو سعید ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید سے پہلے نوافل نہیں پڑھتے تھے، جب گھر واپس آ جاتے تو دو رکعت ادا کرتے۔
(سنن ابن ماجة، إقامةالصلوات، حدیث: 1293)
حاصل کلام یہ ہے کہ نماز عید سے پہلے اور نماز عید کے بعد اس کی کوئی سنتیں ثابت نہیں ہیں۔
(فتح الباري: 614/2) (2)
عیدگاہ میں صرف تین کام مشروع ہیں:
٭ نماز عید ٭ خطبۂ عید ٭ دعائے خیر۔
اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہی ہے اور اس پر عمل کرنے میں اجروثواب کی امید کی جا سکتی ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 989