الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) قیامت آنے کی تمثیل راوی کی طرف سے ہے، گویا رسول اللہ ﷺ ایسے خوفزدہ ہوئے...
حدیث حاشیہ:
(1)
قیامت آنے کی تمثیل راوی کی طرف سے ہے، گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے خوفزدہ ہوئے جیسے کوئی قیامت کے آ جانے سے ڈرتا ہے، ورنہ آپ جانتے تھے کہ میری موجودگی میں قیامت نہیں آئے گی۔
بہرحال ایسے حالات میں استغفار کرنا چاہیے، کیونکہ دفع بلا کے لیے یہ نسخۂ کیمیا ہے۔
(2)
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج اور چاند گرہن لگنے کی حقیقت ایسے جامع الفاظ میں بیان کی ہے کہ موجودہ سائنس کی تمام معلومات اسی ایک جملہ میں مدغم ہو کر رہ گئی ہیں۔
بلاشبہ سائنس کی جملہ اختراعات سب اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں۔
ان سب کا موجد وہی ہے جس نے ان ایجادات کے لیے انسان کو ایک بیش بہا دماغ عطا فرمایا ہے۔
فتبارك الله أحسن الخالقين۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1059