الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ علامہ کرمانی ؒ فرماتے ہیں: لفظ صلاۃ کے اطلاق سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ...
حدیث حاشیہ:
1۔
علامہ کرمانی ؒ فرماتے ہیں:
لفظ صلاۃ کے اطلاق سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان نمازوں کو ان کے ارکان، شروط اور سنن وغیرہ سمیت پڑھتے تھے اور اذان و اقامت کی حیثیت نماز کے لیے سنت کی ہے، لہٰذا اس کے لیے اذان اور اقامت کا بھی اہتمام کرتے، مطلق شے سے مراد اس کا فرد کامل ہوتا ہے۔
(فتح الباري: 750/2) (2)
ہمارے نزدیک امام بخاری ؒ نے حضرت ابن عمر ؓ سے مروی حدیث کے ذریعے سے حضرت انس ؓ سے مروی حدیث کی تفسیر فرمائی ہے، کیونکہ حدیث انس ؓ میں اذان یا اقامت کا ذکر نہیں ہے، جبکہ حضرت ابن عمر ؓ سے مروی حدیث میں مغرب اور عشاء کے لیے اقامت کہنے کی صراحت ہے، چنانچہ سنن دارقطنی کی روایت میں ہے کہ حضرت عمر ؓ دوران سفر اذان نہیں دیتے تھے بلکہ اقامت کہنے کے بعد دونوں نمازوں کو ملا کر ادا کرتے تھے، یعنی ہر نماز کے لیے الگ اقامت کہتے تھے۔
(فتح الباري: 750/2) (3)
اس حدیث میں یہ وضاحت نہیں کہ نماز مغرب کو کسی حد تک مؤخر کیا جائے۔
ایک روایت میں ہے کہ غروب آفتاب کے بعد سرخی غائب ہونے تک اسے مؤخر کرتے، پھر پڑاؤ کر کے مغرب اور عشاء کو ملا کر پڑھتے۔
(صحیح البخاري، الجھادوالسیر، حدیث: 3000)
حضرت جابر ؓ سے مروی ایک طویل روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ میں ایک اذان اور دو دفعہ اقامت کے ساتھ نماز مغرب اور عشاء کو جمع کیا تھا۔
(صحیح مسلم، الحج، حدیث: 2950(1218)
راجح یہی ہے کہ ہر نماز کے لیے الگ الگ اقامت ہو، البتہ اذان ایک ہی کافی ہو گی۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1110