الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: حجروں میں سونے والی عورتوں سے مراد ازواج مطہرات ہیں۔ رسول اللہ ﷺ اپنی ازواج مطہرات کو...
حدیث حاشیہ:
حجروں میں سونے والی عورتوں سے مراد ازواج مطہرات ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کو نماز تہجد کے لیے بیدار کرنا چاہتے تھے کیونکہ رات کی نماز فتنوں سے نجات اور مصائب سے تحفط کا ذریعہ ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں صرف فتنوں اور خزانوں کی خبر دینے کے لیے بیدار نہیں کرنا چاہتے تھے، کیونکہ یہ کام تو دن چڑھے بھی ہو سکتا تھا، اس لیے عنوان کا پہلا حصہ ثابت ہوا کہ آپ نے انہیں نماز تہجد کے لیے ترغیب دلائی۔
اور دوسرا حصہ اس طرح ثابت ہوا کہ آپ نے ان پر یہ قیام لازم نہیں فرمایا۔
(فتح الباري: 15/3)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1126