الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں نماز شب پڑھنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اسے دو دو رکعت کر کے...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں نماز شب پڑھنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
اسے دو دو رکعت کر کے پڑھا جائے اور آخر میں ایک وتر ادا کیا جائے۔
امت کے حق میں یہی افضل ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سائل کے جواب میں یہ ہدایت جاری فرمائی ہے، البتہ آپ نے نماز شب کو فصل اور وصل دونوں طریقوں سے ادا فرمایا ہے۔
حضرت عائشہ ؓ سے مروی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شب چار رکعت پڑھتے۔
اس کے خوبصورت اور طویل ہونے کے متعلق کچھ نہ پوچھو۔
پھر چار پڑھتے جو بہت خوبصورت اور لمبی ہوتیں۔
اس کے بعد تین رکعت پڑھتے۔
(صحیح البخاري، التھجد، حدیث: 1147)
واللہ أعلم۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1137