🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق وتخریج : اس کی سند ضعیف ہے۔ اسے امام احمد کے علاوہ ابن ماجہ [2794 مختصراً جداً] اور...
تحقیق وتخریج:
اس کی سند ضعیف ہے۔
اسے امام احمد کے علاوہ ابن ماجہ [2794 مختصراً جداً] اور عبد بن حمید [المنتخب: 300 مطولاً] نے «حجاج بن دينار عن محمد بن ذكوان عن شهر بن حوشب عن عمرو بن عبسه» (رضی اللہ عنہ) کی سند سے روایت کیا ہے۔
یہ سند دو وجہ سے ضعیف ہے:
➊ محمد بن ذکوان المصری الازدی: ضعیف ہے۔ ديكهئے: [تقريب التهذيب: 5871]
➋ یہ سند منقطع ہے۔ ابوحاتم الرازی نے فرمایا کہ شہر بن حوشب نے عمرو بن عبسہ سے (کچھ) نہیں سنا۔ [كتاب المراسل لابن ابي حاتم ص89]
یہی بات ابوزرعہ الرازی نے بھی فرمائی ہے۔

تنبیہ:
➊ راقم الحروف نے «تسهيل الحاجة فى تحقيق سنن ابن ماجه» میں ابن ماجہ والی مختصر روایت «أي الجهاد أفضل؟ قال: ”من أهريق دمه وعقر جواده» کو شواہد کی وجہ سے صحیح قرار دیا ہے۔ [سهيل الحاجة قلمي ص22 ح2794] کیونکہ سنن ابی داود [1449] میں اس متن کا ایک حسن (لذاتہ) شاہد ہے۔

تنبیہ:
➋ سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی سیرت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسلام کے ابتدائی دور میں آئے اور اسلام قبول کر کے چلے گئے تھے، پھر اسلام کے غلبے اور جہاد کی برکات کے بعد مدینہ تشریف لائے۔ محمد بن ذکوان راوی نے اپنے ضعف کی وجہ سے روایت کا متن گڈمڈ کر دیا ہے، جس میں بالکل ابتدائی دور میں جہاد اور نماز وغیر کا ذکر کر دیا ہے۔

تنبیہ:
➌ جس روایت کا ضعیف ہونا ثابت ہو جائے تو پھر اس کے فوائد وفقہ الحدیث لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 46