الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: 1۔ اس عنوان کے تحت امام بخاری نے ان امور کو بیان کیا ہے جو دوران نماز...
حدیث حاشیہ:
1۔
اس عنوان کے تحت امام بخاری نے ان امور کو بیان کیا ہے جو دوران نماز میں کیے جا سکتے ہیں اور ان سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آتی۔
یہ وہ امور ہیں جن کا ذکر پہلے نہیں ہوا۔
ان سے مراد معمولی عمل ہے۔
دوران نماز میں کسی ضرورت کے پیش نظر دوسرے کے پاؤں کو دبانا جائز ہے، البتہ ایسے کام نماز کی خرابی کا باعث ہیں جن میں درج ذیل چار شرطیں پائی جائیں:
٭وہ یقینی طور پر عمل کثیر کے دائرے میں شامل ہو۔
٭انہیں تسلسل کے ساتھ کیا جائے۔
٭ وہ کام بھاری بھر کم اور ثقیل ہوں۔
٭انہیں کسی ضرورتِ لازمہ کے بغیر کیا جائے۔
بھاری بھر کم کام سے شدت خوف کی نماز مستثنیٰ ہے۔
اسی طرح جب سواری پر نفل نماز پڑھی جائے تو اس وقت ہاتھوں کی بعض حرکات بھی غیر مضر ہیں۔
2۔
الغرض ہم نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ ایسے کاموں کی تحدید انتہائی مشکل ہے، اس لیے بہتر ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال کا تتبع کیا جائے، البتہ دوران نماز ایسے کام نہ کیے جائیں جو نماز کا حصہ نہیں اور انہیں کرتے وقت انسان کو نمازی نہ کہا جا سکے، مثلا:
لیٹ کر سو جانا‘ بھاگنا شروع کر دینا‘ کپڑے سینے لگ جانا‘ کسی چیز کی طرف دیر تک دیکھتے رہنا‘ بوجھ اٹھا لینا اور کھانا پینا وغیرہ ایسے کام ہیں جنہیں کرتے وقت نماز پڑھنے کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1209