🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «أَتَتَبَّعُ فَاهُ» «تَتَبُّع» باب تفعیل سے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ میں ان کے چہرے کی...
� لغوی تشریح:
«أَتَتَبَّعُ فَاهُ» «تَتَبُّع» باب تفعیل سے ہے۔ مطلب یہ ہے کہ میں ان کے چہرے کی طرف نظریں لگائے ہوئے تھا اور ان کے منہ کا بغور ملاحظہ کر رہا تھا۔
«هٰهُنَا» دائیں جانب۔
«وَهٰهُنَا» اور بائیں جانب
«لَوّٰي» «تَلْوِيَة» سے ہے جو باب تفعیل سے ہے، یعنی موڑا۔
«وَلَمْ يَسْتَدِرُ» «اِسْتَدَارَة» سے ہے۔ اس کے معنی ہیں: گھومنا، یعنی اپنے جسم کو انہوں نے نہیں گھمایا۔

فوائد و مسائل:
➊ اذان قبلہ رخ کھڑے ہو کر کہنا مسنون ہے۔ اسی طرح «حَيَّ عَلَي الصَّلٰوةِ» اور «حَيَّ عَلَي الْفَلَاحِ» کہتے وقت دائیں بائیں چہرے کو پھیرنا بھی مسنون ہے۔
➋ اذان کہتے ہوئے کانوں میں انگلیاں داخل کرنے کے تین فائدے ہیں: کانوں میں انگلیاں ڈالنے سے آواز بلند ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں کوئی بہرہ آدمی مؤذن کو ایسی حالت میں دیکھ کر معلوم کر سکتا ہے کہ نماز کے لیے اذان دی جا رہی ہے، نیز دوسروں کی آواز کے اختلاط سے مؤذن محفوظ رہتا ہے۔

راویٔ حدیث:
(سیدنا أبوجُحیفہ رضی اللہ عنہ) أبوجُحیفہ کنیت ہے۔ وہب بن عبداللہ سوائی نام ہے۔ جُحیفہ میں ”جیم“ پر ضمہ ہے۔ یہ تصغیر ہے۔ ”جیم“ ”حا“ سے پہلے ہے۔ سوائی میں ”سین“ پر ضمہ ہے۔ سوائی عامری مشہور ہیں۔ صغار صحانہ میں شمار کیے گئے ہیں۔ کوفے میں سکونت اختیار کی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کو بیت المال پر عامل مقرر کیا۔ ان کے ہمراہ تمام غزوات میں شریک ہوئے۔ کوفے میں 74 ہجری میں وفات پائی۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 147