الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) چونکہ جنازہ بھی ایک نماز ہے، جیسا کہ باب: 56 میں اس کی وضاحت ہو چکی...
حدیث حاشیہ:
(1)
چونکہ جنازہ بھی ایک نماز ہے، جیسا کہ باب: 56 میں اس کی وضاحت ہو چکی ہے، اس لیے دیگر نمازوں کی طرح اس میں بھی سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے۔
جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جس شخص نے سورہ فاتحہ نہ پڑھی اس کی کوئی نماز نہیں۔
“ (صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 756)
پھر مذکورہ حدیث میں اس کی صراحت ہے کہ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔
سنن نسائی میں یہ الفاظ ہیں کہ حضرت ابن عباس ؓ نے نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ کے ساتھ مزید ایک سورت بھی پڑھی اور اونچی آواز سے قراءت کی، جب فارغ ہوئے تو فرمایا کہ یہ سنت اور حق ہے۔
(سنن النسائي، الجنائز، حدیث: 1989)
اس روایت میں یہ بھی صراحت ہے کہ سورہ فاتحہ پہلی تکبیر کے بعد پڑھی جائے۔
(2)
اس روایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نماز جنازہ بآواز بلند پڑھنی جائز ہے۔
اس موقف کی تائید حضرت عوف بن مالک ؓ سے مروی ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی تو ہم نے آپ کی پڑھی ہوئی دعا یاد کر لی۔
(مسند أحمد: 23/6)
نماز جنازہ آہستہ آواز سے بھی پڑھی جا سکتی ہے۔
جیسا کہ حضرت ابو امامہ بن سہل ؓ فرماتے ہیں:
نماز جنازہ میں سنت یہ ہے کہ پہلی تکبیر کے بعد سورہ فاتحہ آہستہ پڑھی جائے، پھر تین تکبیریں کہی جائیں اور آخری تکبیر کے ساتھ سلام پھیر دیا جائے۔
(سنن النسائي، الجنائز، حدیث: 1991)
جمہور اہل علم کا یہ موقف ہے کہ نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنی چاہیے، البتہ امام مالک اور اہل کوفہ کا موقف ہے کہ نماز جنازہ میں کوئی قراءت نہیں، البتہ احناف نے سورہ فاتحہ بطور دعا پڑھنے کو مشروع قرار دیا ہے۔
(4)
ایک حدیث میں نماز جنازہ کا مکمل طریقہ بایں الفاظ بیان ہوا ہے:
”نماز جنازہ میں سنت طریقہ یہ ہے کہ امام تکبیر کہے، پھر سورہ فاتحہ پڑھے، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا جائے، اس کے بعد خلوص نیت سے تیسری تکبیر کے بعد میت کے لیے دعا کرے۔
“ (المستدرك للحاکم: 1/360)
چوتھی تکبیر کے بعد سلام پھیر دیا جائے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1335