🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) شجرہ اور معرس دو مقام ہیں جو مدینہ منورہ سے چھ میل کے فاصلے پر ہیں،...
حدیث حاشیہ:
(1)
شجرہ اور معرس دو مقام ہیں جو مدینہ منورہ سے چھ میل کے فاصلے پر ہیں، البتہ معرس کچھ قریب ہے۔
اسے بطحائے ذی الحلیفہ بھی کہتے ہیں۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے جب روانہ ہوتے تو یہاں آرام فرماتے اور نماز پڑھتے۔
یہ نماز پڑھنا اتفاقی نہیں تھا بلکہ آپ دانستہ ایسا کرتے تھے کیونکہ آپ کو خواب میں دکھایا گیا تھا کہ یہ وادی بابرکت ہے اور مکہ سے واپسی کے موقع پر بھی یہاں قیام کرتے تھے تاکہ رات کے وقت اچانک کوئی اپنے گھر نہ جائے، اس کی حدیث میں ممانعت ہے۔
(2)
ابن بطال نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک راستے سے نکلنا اور دوسرے سے داخل ہونا نماز عید کی طرح تھا، یعنی ایک راستے سے عیدگاہ جاتے تو دوسرے راستے سے عید گاہ سے واپس آتے تھے، اسی طرح حج کو روانگی اور فراغت کے بعد واپسی پر بھی ایسا کرتے تھے۔
(فتح الباري: 493/3)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1533