🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) یہ حدیث (رقم: 1559 میں) پہلے گزر چکی ہے۔ اس میں ہے کہ جب میں یمن...
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ حدیث (رقم: 1559 میں)
پہلے گزر چکی ہے۔
اس میں ہے کہ جب میں یمن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا تو آپ نے فرمایا:
”تو نے کون سا احرام باندھا ہے؟“ میں نے کہا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام کی مثل احرام باندھا ہے۔
آپ نے مجھے بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر کے احرام کھول دینے کا حکم دیا۔
چونکہ ان کے پاس قربانی نہ تھی، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنا احرام تبدیل کرنے کا حکم دیا۔
(2)
مذکورہ عنوان کے مطابق امام بخاری ؒ یہی بات ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ نے حج تمتع کیا تھا۔
واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1565