🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) یہ واقعہ فتح مکہ کا ہے جیسا کہ ایک دوسری روایت میں صراحت ہے۔ (صحیح البخاری،الجھاد،حدیث:...
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ واقعہ فتح مکہ کا ہے جیسا کہ ایک دوسری روایت میں صراحت ہے۔
(صحیح البخاری،الجھاد،حدیث: 2988)
امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصد یہ نہیں کہ بیت اللہ کا دروازہ بند کیا جا سکتا ہے یا نہیں کیونکہ یہ مسئلہ پہلے بیان کر آئے ہیں۔
(صحیح البخاری،الصلاۃ،باب: 81)
بلکہ آپ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کعبہ شریف میں داخل ہو کر دروازہ بند کر کے ہر طرف منہ کر کے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔
دروازہ بند کرنے میں حکمت یہ ہے کہ بیت اللہ کے اندر ہر جگہ ہر طرف منہ کر کے نماز پڑھی جا سکے کیونکہ اگر دروازہ کھلو ہو تو دروازے کی طرف منہ کر کے پڑھنے والے نمازی کے سامنے کعبہ کا کوئی حصہ نہیں رہ سکتا جس کی طرف رخ کرنا ضروری ہے، آگے صرف فضا ہو گی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتفاقی طور پر دو یمنی ستونوں کے درمیان نماز پڑھی تھی۔
(فتح الباری: 3/585)
واللہ اعلم۔
(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بیت اللہ کے اندر چھ ستون تھے۔
تین تین ستونوں کی دو لائنیں تھیں جیسا کہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ میں داخل ہونے تو سیدھے آگے بڑھے، رکن یمانی کی طرف ایک ستون بائیں جانب اور دو ستون دائیں جانب اور تین ستون اپنے پیچھے کیے اور دو رکعت نماز پڑھی۔
اس وقت بیت اللہ کے اندر چھ ستون تھے۔
(صحیح البخاری،الصلاۃ،حدیث: 505) w
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1598