الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنے کے لیے اس کی تمام جوانب برابر کی حیثیت رکھتی...
حدیث حاشیہ:
(1)
بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنے کے لیے اس کی تمام جوانب برابر کی حیثیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی نشاندہی کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکن یمانی کی جانب دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھی تھی، تاہم یہ تعیین قصدا نہیں بلکہ اتفاقا تھی، ایسا کرنا تخییر کے منافی نہیں۔
اگر آپ نے قصدا بھی ایسا کیا ہو تو بھی لزوم کے درجے میں نہیں تھا۔
(2)
یہ حدیث پہلے بھی گزر چکی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس پر بایں الفاظ عنوان قائم کیا ہے:
(باب الصلاة بين السواري في غير جماعة)
\"ستونوں کے درمیان جماعت کے بغیر انفرادی نماز پڑھنا مشروع ہے۔
\" (صحیح البخاری،الصلاۃ،باب: 96)
حدیث کے آخر میں وضاحتی بیان کے متعلق احتمال ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کا ہو یا کسی اور راوی نے یہ وضاحت کرنا ضروری خیال کیا ہو۔
(فتح الباری: 3/589) w

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1599