الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) ایک روایت میں وضاحت ہے کہ ایک آدمی دوسرے شخص کو دوران طواف میں اس کی...
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک روایت میں وضاحت ہے کہ ایک آدمی دوسرے شخص کو دوران طواف میں اس کی ناک میں نکیل ڈال کر کھینچ رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی رسی کو کاٹ کر فرمایا:
”اسے ہاتھ سے پکڑ کر چلو۔
“ (صحیح البخاري، الأیمان والنذور، حدیث: 6703) (2)
ممکن ہے کہ اس شخص نے نذر مانی ہو کہ میں اس انداز سے حج کروں گا۔
دور جاہلیت میں لوگوں کا عقیدہ تھا کہ اس طرح حج کرنے سے انسان اللہ کا مقرب بن جاتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کو باطل قرار دیا۔
(3)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر دوران طواف کوئی برا کام دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے روکا جا سکتا ہے اور ایسا کرنے سے طواف میں کوئی نقص نہیں ہو گا۔
واللہ أعلم

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1621