الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث سے بھی صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنے کا ثبوت ہے۔ (2) اس...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے بھی صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنے کا ثبوت ہے۔
(2)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کا سبب مشرکین کے سامنے اپنی قوت و طاقت کا اظہار تھا۔
(3)
اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ جب حضرت ابراہیم ؑ کو مناسک حج ادا کرنے کا حکم ہوا تو سعی کرتے وقت شیطان آپ کے آگے تیزی سے دوڑا، حضرت ابراہیم ؑ تیز دوڑتے ہوئے اس سے آگے بڑھ گئے، نیز حضرت ہاجرہ کا پانی کی تلاش میں تیز دوڑنا بھی سعی کا سبب ہے جیسا کہ امام بخاری ؒ نے اس کی صراحت کی ہے، اس لیے صفا اور مروہ کے درمیان سعی کے کئی ایک اسباب ہو سکتے ہیں۔
(فتح الباري: 634/3) (4)
امام بخاری ؒ نے حدیث کے آخر میں اپنے شیخ حمیدی کے حوالے سے سفیان کے متعلق تصریح سماع ذکر کی ہے۔
چونکہ سفیان مدلس ہیں، اس لیے یہ وضاحت ضروری تھی تاکہ حدیث کے قبول ہونے میں کوئی امر مانع نہ ہو۔
(5)
صحیح مسلم میں حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب طواف کی دو رکعتوں سے فارغ ہوئے تو صفا کی طرف تشریف لے گئے اور فرمایا:
”میں بھی اسی طرح آغاز کرتا ہوں جیسا کہ اللہ نے کہا ہے۔
“ (صحیح مسلم، الحج، حدیث: 2950 (1218)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ سعی کے وقت صفا سے آغاز کیا جائے۔
نسائی کی روایت میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ تم سعی کا آغاز اس طرح کرو جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بیان کرتے وقت فرمایا ہے۔
اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ سعی کا آغاز صفا سے کرنا چاہیے۔
(فتح الباري: 635/3)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1649