الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) "هدي" اس جانور کو کہا جاتا ہے جو اللہ کی خوشنودی کے لیے حرم مکی کی...
حدیث حاشیہ:
(1)
"هدي" اس جانور کو کہا جاتا ہے جو اللہ کی خوشنودی کے لیے حرم مکی کی طرف روانہ کیا جائے اور وہ کم از کم بکری ہے، اس لیے اونٹ، گائے اور بکری کو بطور ہدی مکہ روانہ کیا جا سکتا ہے، البتہ انہیں ہار پہنانے میں اختلاف ہے۔
بعض کے نزدیک بکری کو ہار پہنانا مسنون عمل نہیں۔
امام بخاری ؒ نے اس موقف کی تردید میں یہ عنوان قائم کیا ہے اور احادیث پیش کی ہیں۔
اس پر اتفاق ہے کہ اسے اشعار نہ کیا جائے کیونکہ بکری کمزور ہونے کے باعث زخم کی متحمل نہیں ہو سکتی، نیز اس کے بالوں کی وجہ سے اشعار مخفی رہتا ہے جس سے اصل مقصد فوت ہو جاتا ہے۔
(2)
امام بخاری نے اس سلسلے میں چار احادیث پیش کی ہیں جن سے ثابت کیا ہے کہ بکری کو ہدی کے طور پر قلادہ پہنایا جا سکتا ہے:
پہلی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریوں کو بطور ہدی مکہ مکرمہ روانہ کیا تھا۔
اس حدیث سے مقصود ان حضرات کی تردید کرنا ہے جو بکریوں کو بطور ہدی بھیجنے سے انکار کرتے ہیں۔
دوسری حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود بکریوں کے گلے میں ہار ڈالتے تھے۔
اس روایت پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ اسے بیان کرنے والے حضرت اسود متفرد (اکیلے)
ہیں۔
اس اعتراض کی چنداں حیثیت نہیں کیونکہ اسود ثقہ راوی ہیں اور ان کا تفرد کوئی نقصان نہیں دیتا۔
آخری حدیث حضرت مسروق کے واسطے سے ہے اور اس میں اگرچہ بکریوں کے گلے میں ہار ڈالنے کی صراحت نہیں ہے، تاہم بکری ہدی کے افراد سے ہے اور جو اسے صرف اونٹوں یا گایوں کے لیے خاص کرتا ہے اسے چاہیے کہ دلیل پیش کرے۔
بہرحال بکری کو بطور ہدی مکہ مکرمہ روانہ کیا جا سکتا ہے اور اس کے گلے میں ہار بھی ڈالا جا سکتا ہے۔
(فتح الباري: 692/3)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1704