🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) امام بخاری ؒنے یہ حدیث مختصر بیان کی ہے، آئندہ خود ہی تفصیل سے بیان کریں...
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒنے یہ حدیث مختصر بیان کی ہے، آئندہ خود ہی تفصیل سے بیان کریں گے۔
(صحیح البخاري، الحج، حدیث: 1714)
اس حدیث میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے قربانی کے اونٹ نحر کیے۔
(2)
اس حدیث میں حضرت انس ؓنے اپنا مشاہدہ بیان کیا ہے۔
صحیح مسلم میں حضرت جابر ؓ سے ایک طویل حدیث مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ترسیٹھ اونٹ اپنے دست مبارک سے ذبح کیے اور سو میں سے باقی اونٹ نحر کرنے کے لیے حضرت علی ؓ کو مامور فرمایا۔
(صحیح مسلم، الحج، حدیث: 2950(1218)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1712