الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ حضرت عطاء بن ابی رباح نے ابن جریج کے...
حدیث حاشیہ:
(1)
صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ حضرت عطاء بن ابی رباح نے ابن جریج کے پوچھنے پر فرمایا تھا کہ ہاں حضرت جابر ؓ نے فرمایا تھا:
”ہاں، یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گئے۔
شاید حضرت عطاء بھول گئے ہوں، پہلے نہیں کہا ہو، پھر یاد آیا تو ہاں کہنے لگے۔
“ (2)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ وہ حدیث منسوخ ہے جس میں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا گیا تھا۔
دراصل ابتدائے اسلام میں کچھ لوگ مدینہ طیبہ کے مضافات سے شہر آئے، جبکہ عیدالاضحیٰ کا دن تھا۔
وہ بہت غریب تھے۔
ان کی حالت انتہائی قابل رحم تھی۔
انہیں دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”تم قربانی کا گوشت صرف تین دن تک کھا سکتے ہو اور جو باقی بچے اسے صدقہ کر دو۔
“ جب یہ سال گزر گیا تو لوگوں نے عرض کی:
اللہ کے رسول! لوگ قربانی کی کھالوں سے مشکیزے بنا کر ان میں چربی وغیرہ رکھا کرتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”اب کیا بات ہے؟“ لوگوں نے کہا کہ آپ نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کر دیا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”میں نے تو پچھلے سال غریب لوگوں کی وجہ سے منع کیا تھا جو دیہاتوں سے آئے تھے تاکہ ان کے لیے وافر مقدار میں گوشت بچ رہے۔
اب تمہیں اجازت ہے کہ قربانی کا گوشت کھاؤ، صدقہ کرو اور جمع کر کے رکھو۔
“ (صحیح مسلم، الأضاحي، حدیث: 5103(1971)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1719