🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) یہ روایت سیدنا ابن عمر ؓ سے موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح ثابت ہے۔ گویا ابن...
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ روایت سیدنا ابن عمر ؓ سے موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح ثابت ہے۔
گویا ابن عمر نے خود بھی ایسے کیا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بھی ذکر کیا، تاہم مرفوع روایت میں ہے کہ پھر آپ وہاں سے لوٹے تو نماز ظہر منیٰ میں ادا فرمائی۔
صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ظہر مکہ مکرمہ میں ادا کی تھی۔
محب الدین طبری نے ان کے درمیان ایسے تطبیق دی ہے:
ممکن ہے کہ آپ نے مکہ مکرمہ یا منیٰ میں اکیلے نماز ظہر ادا کی ہو، پھر دوسرے مقام پر اپنے صحابہ کرام ؓ کو باجماعت پڑھائی ہو۔
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں اپنے صحابہ کرام ؓ کو ظہر کی نماز پڑھائی ہو، پھر آپ نے بیت اللہ کا طواف زیارت کیا ہو اور وہاں پھر اپنے ان صحابہ کرام کو نماز ظہر باجماعت پڑھائی ہو جنہوں نے ابھی تک نماز نہ پڑھی ہو۔
(عمدةالقاري: 347/7)
واللہ اعلم۔
(2)
واضح رہے کہ دسویں تاریخ کو کنکریاں مارنے کے بعد احرام کی پابندیاں کچھ نرم ہو جاتی ہیں بشرطیکہ غروب آفتاب سے پہلے پہلے طواف زیارت کر لیا جائے۔
اگر دن غروب ہونے سے قبل طواف نہ کر سکا تو احرام کی پابندی دوبارہ لوٹ آئے گی، پھر طواف زیارت کے بعد احرام کھولنا ہو گا۔
(سنن أبي داود، المناسك، حدیث: 1999)
حضرت ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ دسویں ذوالحجہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تو وہب بن زمعہ نے قمیص پہن رکھی تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:
” کیا تم نے طواف افاضہ کر لیا ہے؟" اس نے کہا:
نہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”قمیص اتار کر احرام پہن لو، یہ رخصت اس صورت میں ہے جب شام سے پہلے پہلے طواف کر لیا جائے۔
“ (سنن أبي داود، المناسك، حدیث: 1999)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1732