الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) ابن بطال ؒ نے کہا ہے کہ مکہ سے واپسی کے وقت ذی طویٰ میں ٹھہرنا...
حدیث حاشیہ:
(1)
ابن بطال ؒ نے کہا ہے کہ مکہ سے واپسی کے وقت ذی طویٰ میں ٹھہرنا مناسک حج میں سے نہیں ہے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان مقامات پر قیام کرنا حکمت سے خالی نہیں۔
اس کے علاوہ صحابۂ کرام ؓ اتباع سنت کے طور پر یہاں ٹھہرتے تھے، لہذا ذی طویٰ میں قیام کرنا مسنون اور باعث ثواب ہے۔
(2)
یہ مقام آج کل شہری آبادی میں آ چکا ہے، اس لیے اب وہاں ٹھہرنا ممکن نہیں رہا۔
بہرحال حضرت ابن عمر ؓ کا جذبۂ اتباع سنت قابل تقلید ہے۔
انہوں نے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ایسے مقامات کی نشاندہی کی ہے۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1769