🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) رات کے وقت اچانک گھر آنے سے اس لیے منع فرمایا کہ مبادا انسان اپنے اہل...
حدیث حاشیہ:
(1)
رات کے وقت اچانک گھر آنے سے اس لیے منع فرمایا کہ مبادا انسان اپنے اہل خانہ میں کوئی ایسی ناگوار چیز دیکھے جو باہمی نفرت و کدورت کا باعث ہو۔
(2)
اس ممانعت کا پس منظر یوں ہے:
حضرت جابر ؓ کا بیان ہے:
ہم ایک جنگ سے واپس ہوئے تو رات کے وقت ہم اپنے گھر جانے کے لیے جلدی کرنے لگے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”ایسا مت کرو۔
اہل خانہ کو پہلے مطلع کرو تاکہ پراگندہ بالوں والی کنگھی کرے اور زائد بالوں کی صفائی کرے۔
“ (صحیح البخاري، النکاح، حدیث: 5247)
ہم اس حدیث پر کتاب النکاح، حدیث: 5243 میں مفصل گفتگو کریں گے۔
بإذن الله
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1801