🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: شارح بخاری ابن منیر ؒ لکھتے ہیں: اس عنوان سے امام بخاری ؒ کا مقصد یہ معلوم...
حدیث حاشیہ:
شارح بخاری ابن منیر ؒ لکھتے ہیں:
اس عنوان سے امام بخاری ؒ کا مقصد یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک اپنے گھر میں اہل و عیال کے ساتھ رہنا مجاہدے سے افضل ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں:
ابن منیر کی یہ بات محل نظر ہے۔
ممکن ہے کہ امام بخاری نے اس حدیث کو حج کے آخری باب میں لا کر ایک حدیث کی طرف اشارہ کیا ہو جس کے الفاظ یہ ہیں:
(أذا قضی أحدكم حجه فليعجل الرحلة إلی أهله، فإنه أعظم لأجره)
”جب تم میں سے کوئی اپنا حج مکمل کرے تو اسے اپنے گھر واپس آنے میں جلدی کرنی چاہیے۔
ایسا کرنا زیادہ اجر کا باعث ہے۔
“ (السنن الکبرٰی للبیھقي: 259/5، والصحیحة للألباني، حدیث: 1379)
اہل خانہ سے زیادہ دیر تک غیر حاضر رہنا اچھا نہیں۔
اگرچہ ”سفر وسیلۂ ظفر“ کا محاورہ بھی مشہور ہے، تاہم ضرورت پوری ہونے کے بعد جلدی گھر واپس آنے ہی میں عافیت ہے کیونکہ گھر میں آرام اور سکون میسر ہوتا ہے جس سے دین و دنیا کے معاملات سر انجام دینے میں مدد ملتی ہے، نمازیں اور جمعہ وغیرہ باقاعدہ ادا کیا جا سکتا ہے۔
واللہ أعلم
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 1804