🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) رسول اللہ ﷺ نے اعتکاف گاہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی اپنا ارادہ ملتوی کر...
حدیث حاشیہ
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف گاہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی اپنا ارادہ ملتوی کر دیا تھا۔
اس کے ہرگز یہ معنی نہیں ہیں کہ آپ اعتکاف گاہ میں داخل ہوئے، پھر آپ نے اعتکاف کا ارادہ ترک فرمایا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی چیز کی نیت کر لینے سے وہ چیز واجب نہیں ہو جاتی۔
چونکہ آپ کی عادت مبارکہ تھی کہ جو کام شروع کرتے اس پر دوام فرماتے، اس لیے آپ نے ماہ شوال میں دس دن اعتکاف کر کے اس کی تلافی فرمائی، بصورت دیگر صرف نیت کر لینے سے وہ اعتکاف آپ پر واجب نہیں ہوا تھا جس کی بعد میں قضا دینی ضروری ہو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو اپنے خیمے اکھاڑ دینے کا حکم دیا، اس کی تفصیل ہم پہلے بیان کر چکے ہیں۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2045