🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس حدیث سے مقصود یہ ہے کہ تجارت ، خریدوفروخت اور کھیتی باڑی بلکہ تمام دنیاوی...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے مقصود یہ ہے کہ تجارت، خریدوفروخت اور کھیتی باڑی بلکہ تمام دنیاوی کاروبار ضروریات زندگی سے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے انھیں مباح قرار دیا ہے۔
صحابۂ کرام ؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں انھیں عمل میں لاتے تھے۔
آپ نے ان کے لیے بہترین اصول اور ہدایات دی ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن ترقی کے لیے رغبت دلائی ہے۔
انصارو مہاجرین نے قابل رشک ترقی فرمائی یہاں تک وہ اہل دنیا کے لیے اس میدان میں ایک نمونہ بن گئے۔
(2)
واضح رہے کہ قریش کا پیشہ تجارت تھا اور اہل مدینہ بیشتر کاشت کار تھے،جب مہاجرین مدینہ طیبہ تشریف لائے تو انھوں نے اپنے آبائی پیشہ تجارت ہی کو زیادہ پسند کیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اس پیشے پر برقرار رکھا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2047