الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: اگر ایک چیز کا استعمال کسی شخص کے لیے مکروہ ہے لیکن کسی دوسرے کے لیے اس...
حدیث حاشیہ:
اگر ایک چیز کا استعمال کسی شخص کے لیے مکروہ ہے لیکن کسی دوسرے کے لیے اس سے فائدہ اٹھانا جائز ہے تو ایسی چیز کی خریدوفروخت جائز ہے۔
اور اگر شرعی طور پر قابل انتفاع نہیں تو اس کی خریدوفروخت جائز نہیں۔
مذکورہ حدیث میں ریشمی جوڑے کا ذکر ہے جس کا استعمال مردوں کے لیے مکروہ ہے،البتہ عورتوں کے لیے اس کا پہننا جائز ہے، اس لیے ریشمی جوڑوں کی خریدوفروخت جائز ہے۔
صحیح بخاری کی ایک روایت میں وضاحت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عطا کردہ ریشمی جوڑا اپنے مشرک بھائی کو دے دیا جو مکے میں رہتا تھا۔
(صحیح البخاری،الجمعۃ،حدیث: 886) w

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2104