الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ مزدوری کے طور پر بکریاں چرانا ایک حلال...
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ مزدوری کے طور پر بکریاں چرانا ایک حلال پیشہ ہے بلکہ انبیاء ؑ کی سنت ہے۔
پیغمبروں سے بکریاں چروانے میں یہ حکمت ہے کہ اس سے ابتدا ہی میں دوسروں پر رحمت وشفقت کرنے کی عادت پڑتی ہے جو انسانوں کی نگہبانی کےلیے بہت ضروری ہے تاکہ رفتہ رفتہ یہ حضرات انسانوں کی قیادت کرنے سے متعارف ہوجائیں اور آئندہ جب انھیں نبوت کا منصب جلیلہ ملے تو نرمی وہمدردی کی بنا پر وہ انسانوں کو راہ راست پر لاسکیں۔
اس اصول کی بنا پر جملہ انبیاء ؑ میں انسانوں سے خیر خواہی کا جذبہ بدرجۂ اتم نظر آتا ہے۔
وہ کبھی لوگوں کو اِدھر اُدھر بھاگنے سے رنجیدہ خاطر نہیں ہوتے بلکہ انھیں اکٹھا کرنے کی مشقت خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہیں۔
بکریاں چرانا گویا سیاستِ معاملات اور قیادت اقوام کا پیش خیمہ ہے،اس طرح لوگوں کے امور کا اہتمام اور ان کے احوال کی نگرانی کرنے کا رسوخ پیدا ہوتا ہے۔
حضرت موسیٰ ؑ کا بکریاں چرانا صریح نص سے ثابت ہے۔
(مسند أحمد: 96/3)
(2)
اصلاحی لکھتے ہیں کہ میرے نزدیک درایت کے اصولوں پر یہ روایت ٹھیک نہیں اترتی۔
(تدبرحدیث: 550/1)
اصلاحی نے درایت کی درانتی سے بہت سی صحیح احادیث کو سبوتاژ کیا ہے، حالانکہ اس روایت میں کوئی ایسی بات نہیں ہے جو عقل و درایت کے خلاف ہو۔
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کا بکریاں چرانا دیگر دلائل سے بھی ثابت ہے۔
حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں پیلو کے درخت آئے تو ہم اس کے پھل چننے لگے، آپ نے فرمایا:
”سیاہ دانوں کا انتخاب کرنا کیونکہ یہ عمدہ ہوتے ہیں۔
“ صحابۂ کرام ؓ نے پوچھا:
کیا آپ بکریاں چراتے رہے ہیں؟ فرمایا:
”ہاں! ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں۔
“ (مسند أحمد: 326/3)

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2262