🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہدی کے جانور وہ ہوتے ہیں جن کے متعلق یہ نیت کی جاتی ہے کہ انھیں مکہ...
حدیث حاشیہ:
ہدی کے جانور وہ ہوتے ہیں جن کے متعلق یہ نیت کی جاتی ہے کہ انھیں مکہ لے جا کر ذبح کیا جائے گا۔
ایسا کرنے سے جانور بھیجنے والے پر احرام کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی کہ جانور مکہ لے جانے کے لیے حضرت ابوبکر ؓ کو وکیل بنایا اور ان کی نگہداشت کےلیے حضرت عائشہ ؓ تعینات تھیں۔
بہرحال امام بخاری ؒ کا مقصد ہے کہ قربانی بھی عبادت ہے، اس قسم کی عبادت میں کسی دوسرے کو وکیل بنایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ عبادت محضہ نہیں ہے۔
والله أعلم.
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2317