الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) جب عریہ کا دینا جائز ہے تو خواہ مخواہ عریہ والا اپنے پھلوں کی حفاظت کے...
حدیث حاشیہ:
(1)
جب عریہ کا دینا جائز ہے تو خواہ مخواہ عریہ والا اپنے پھلوں کی حفاظت کے لیے باغ میں جائے گا، اس لیے اسے راستہ اور پانی کا حصہ ملنا چاہیے۔
(2)
عریہ یہ ہے کہ ایک شخص دو تین کھجور کے درخت وقتی طور پر لے لے، پھر کسی اندازہ کرنے والے کو بلائے وہ اندازہ کرے کہ درخت پر جو تازہ کھجور ہے، وہ خشک ہونے کے بعد اتنی رہ جائے گی، اندازہ کردہ خشک کھجور لے کر درخت کی تازہ کھجور فروخت کر دے۔
ایسا کرنا درست ہے، حالانکہ کھجور کو کھجور کے عوض اندازہ کر کے فروخت کرنا درست نہیں کیونکہ نقصان اور دھوکے کا اندیشہ ہے مگر عریہ والے چونکہ محتاج ہوتے ہیں تو ان کی ضرورت کے پیش نظر محدود مقدار میں اس کی خریدوفروخت کو جائز قرار دیا گیا ہے۔
اس کے متعلقہ دیگر مباحث کتاب البیوع میں بیان ہو چکے ہیں۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2383