الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: رسول اللہ ﷺ اہل ایمان پر بہت مہربان ہیں کیونکہ انسان گناہ کر کے خود کو ہلاکت...
حدیث حاشیہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل ایمان پر بہت مہربان ہیں کیونکہ انسان گناہ کر کے خود کو ہلاکت اور بربادی میں ڈالنا چاہتا ہے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے بچانا چاہتے ہیں، اس لیے آپ اہل ایمان پر خود ان سے زیادہ مہربان ہیں، اسی مہربانی کا نتیجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو مومن فوت ہو جائے تو اس کے مال کے وارث اس کے قریبی رشتہ دار ہوں گے اور جو قرض یا بے سہارا بچے چھوڑ جائیں اس کی سرپرستی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے مقروض کی نماز جنازہ نہیں پڑھتے تھے لیکن فتوحات کے بعد ایسے شخص کی نماز جنازہ پڑھنا شروع کر دی۔

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2399