🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس غلام کا نام یعقوب، مالک کا نام ابو مذکور اور اس کی قیمت آٹھ سو...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس غلام کا نام یعقوب، مالک کا نام ابو مذکور اور اس کی قیمت آٹھ سو درہم تھی۔
ان تمام باتوں کی صراحت سنن نسائی کی ایک روایت میں ہے۔
(سنن النسائي، البیوع، حدیث: 4657) (2)
ابن بسطامی نے کہا ہے کہ اس حدیث سے عنوان ثابت نہیں ہوتا کیونکہ جس نے غلام مدبر کیا تھا اس کے پاس اور کوئی مال نہیں تھا اور روایت میں قرض کی صراحت بھی نہیں ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے فروخت کیا تھا کہ ایسا نہ ہو وہ اسے آزاد کر کے خود تنگ دست ہو جائے۔
ابن منیر نے جواب دیا ہے کہ شاید اس کا مالک مقروض ہو جیسا کہ بعض روایات میں صراحت ہے کہ مقروض کا مال خود بھی تقسیم کیا جا سکتا ہے اور قرض خواہ کو بھی تقسیم کے لیے دیا جا سکتا ہے۔
جب غلام کو ذاتی ضروریات کے لیے فروخت کیا جا سکتا ہے تو قرض خواہوں کے لیے اسے فروخت کرنا بالاولیٰ جائز ہوا۔
(3)
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
میرے نزدیک عبارت اس طرح ہے کہ مفلس کا مال بیچ کر قرض خواہوں میں تقسیم کر دیا جائے اور تنگ دست کا مال فروخت کر کے خود اسے دے دیا جائے تاکہ وہ اپنے آپ پر خرچ کرے، نیز بعض روایات میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض خواہوں سے فرمایا:
”تمہارے لیے یہی کچھ ہے، اسے اپنے قرض کے حساب سے تقسیم کر لو۔
“ (صحیح مسلم، المساقاة، حدیث: 3981(1556)
واضح رہے کہ جب تک غلام آزاد نہ ہو اس کی آزادی کا وعدہ کرنے والا اپنی رائے بدل سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ اب میرے حالات اس کی اجازت نہیں دیتے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2403