الشیخ عبدالستار الحماد حفظہ اللہ
حدیث حاشیہ: (1) اس روایت میں صراحت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے قرض خواہوں سے خود سفارش کی...
حدیث حاشیہ:
(1)
اس روایت میں صراحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض خواہوں سے خود سفارش کی کہ قرض میں کچھ کمی کر دیں لیکن انہوں نے آپ کی سفارش بھی ٹھکرا دی۔
معلوم ہوتا ہے کہ وہ بڑے لعین قسم کے لوگ تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بھی نہ مانی۔
اس روایت کو مذکورہ عنوان کے تحت لانے کا یہی مقصد ہے۔
(2)
حضرت جابر ؓ کے ماموں نے اونٹ فروخت کرنے پر انہیں طعن و ملامت کی، محدثین نے اس کی مختلف توجیہات بیان کی ہیں، مثلاً:
٭ یہ لوگ کھیتی باڑی اور باغات والے تھے، جن کا اونٹ کے بغیر گزارا نہیں چل سکتا تھا، اس لیے اونٹ بیچنے پر ملامت کی کہ انہیں خود اس کی ضرورت تھی۔
٭ آپ کو بیچنے کی کیا ضرورت تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اونٹ ہبہ کیوں نہ کر دیا۔
٭ حضرت جابر ؓ کے ماموں میں نفاق تھا، اس لیے حضرت جابر ؓ کو اس نے ملامت کی۔
اس کا نام جد بن قیس ہے۔
واللہ أعلم

هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو 2406