الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
406 ۔ اردو حاشیہ : ➊ حلیم ۔ حی ۔ ستیر اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ تمام...
406۔ اردو حاشیہ:
➊ حلیم۔ حی۔ ستیر اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام صفات کاملہ سے متصف ہے اور وہ صفات اللہ تعالیٰ میں اس کی شان کے مطابق متحقق ہوتی ہیں۔ ہمیں ان کی حقیقت سے متعلق بحث نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہم ان کی حقیقت کو جان ہی سکتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات ہماری عقل سے ماور ا ہیں۔ ارشادالٰہی ہے: ﴿لیس کمثله شیء﴾ [الشوریٰ42: 11]
”اس جیسی کوئی چیز نہیں۔“ ان صفات کو تسلیم کرنا اور بلاوجہ ان کی من گھڑت تاویلات سے اجتناب ضروری ہے، ورنہ قرآن و حدیث کا انکار لازم آسکتا ہے۔
➋ غسل اس طرح پردے میں ہونا چاہیے کہ جسم کا کوئی حصہ نظر نہ آئے۔ یہ بہتر ہے۔ اس طرح انسان جن و انس کے برے اثرات سے محفوظ رہے گا۔ ورنہ نظر وغیرہ لگنے کا خطرہ رہے گا، نیز اس سے شرم و حیا میں اضافہ ہو گا۔ اور شرم و حیا ایمان کا جز ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 406