الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «وَاقْتَدِ بِأَضْعَفِهِمْ» «اقتداء» سے فعل امر ہے، یعنی اپنے نمازیوں میں سب سے زیادہ ضعیف کو...
� لغوی تشریح:
«وَاقْتَدِ بِأَضْعَفِهِمْ» «اقتداء» سے فعل امر ہے، یعنی اپنے نمازیوں میں سب سے زیادہ ضعیف کو اپنا نمونہ بناؤ۔ مطلب یہ ہے کہ اس کا خیال رکھو، گویا تم اس کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہو۔
فوائد و مسائل:
➊ مؤذن کا اذان کی اجرت و معاوضہ لینا جائز ہے یا ناجائز؟ اس بارے میں اختلاف ہے۔ اس حدیث سے معاوضے کی حرمت ثابت نہیں ہوتی، البتہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بغیر معاوضہ لیے اذان کہنا مندوب و مستحسن ہے۔
➋ اکثر فقہاء کے نزدیک یہ مکروہ ہے حرام نہیں بلکہ متاخرین علماء نے ناگزیر وجوہ کی بنا پر معاوضہ لینے کو جائز قرار دیا ہے۔
➌ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ہر حال میں نمازیوں کی رعایت ملحوظ رکھنی چاہیے اور دیگر ارکان و واجبات کو اتنا لمبا نہیں کرنا چاہیے کہ کمزور و ناتواں لوگ اکتا جائیں اور نماز باجماعت سے محروم رہ جائیں۔
➍ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بھلائی اور نیکی کے کام میں امامت کی طلب جائز ہے۔ اس کے آداب و شرائط کماحقہ پورے کرنے کی صورت میں اس کا سوال کرنا بھی جائز ہے۔
راوئ حدیث:
(سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ) ابوعبداللہ ان کی کنیت ہے۔ طائف سے جو وفد نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا یہ ان میں سب سے کم عمر تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو وفد پر عامل مقرر فرمایا۔ انہوں نے اپنی قوم کو مرتد ہونے سے بچایا اور وہ اسلام پر ثابت قدم رہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں ان کو بحرین اور عمان پر عامل مقرر فرمایا۔ بصرہ میں 51 ہجری میں فوت ہوئے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 154