الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
410 ۔ اردو حاشیہ : ➊ باب پر دلالت آخری ٹکڑے سے ہے ۔ جب دو افراد اکٹھے ایک برتن...
410۔ اردو حاشیہ:
➊ باب پر دلالت آخری ٹکڑے سے ہے۔ جب دو افراد اکٹھے ایک برتن سے غسل کر رہے ہوں تو ضروری نہیں کہ دونوں یکساں پانی استعمال کریں۔ لازماً کمی بیشی ہو گی۔ یہی باب کا عنوان ہے کہ غسل کے لیے پانی کی کوئی مقدار مقرر نہیں۔
➋ ”فَرَقُ“ تین صاع کا ہوتا ہے۔ اور ایک صاع تقریباً اڑھائی کلو کا ہوتا ہے۔ بعض احادیث میں غسل کے لیے ایک صاع کا بھی ذکر ہے۔ دیکھیے: [صحیح البخاری، حدیث251]
اور بعض میں ڈیڑھ صاع کا ذکر ملتا ہے۔ دیکھیے: [سنن النسائی، الطہارة، حدیث227]
ان احادیث میں باہم کوئی تعارض نہیں بلکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ غسل میں کم سے کم پانی استعمال کیا کرتے تھے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث232 اور اس کا فائدہ)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 410